کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، علامہ طاہر اشرفی

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔

ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ فلسطین کے مسئلے پر پریشان ہے، 11 نومبر کو ہم سربراہ کانفرنس سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

کیا اسرائیلی فوج حماس کے سرنگوں کے خطرناک جال میں پھنسنے جا رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشتگردی کے حملے دوبارہ ہو رہے ہیں، ہماری فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام پیدا ہوا ہے۔ کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔

Related Posts