کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی
کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی ہے، ایڈوائزری کے ذریعے سندھ بھر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کانگو وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں

اس کے علاوہ کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کی شہادت کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

واضح رہے کہ کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز اور عوام کو کانگو وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات اپنانے کے لئے کہا گیا ہے۔

Related Posts