سنیل نارائن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سنیل نارائن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سنیل نارائن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سنیل نارائن کا کہنا تھا کہ 4 سال ہو گئے کہ جب میں نے آخری بار ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، اب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ میں بدستور کھیلتا رہوں گا۔

ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن کا کہنا ہے کہ مجھے سپورٹ کرنے پر میری فیملی اور خصوصاً میرے والد کا شکریہ جنہوں نے ہر وقت میرا ساتھ دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان کپ کا تیسرا راؤنڈ: راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور بلوز اور پشاور کی کامیابی

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر نے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی، نارائن ٹیسٹ میں 21، ون ڈے میں 92 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 52 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Related Posts