افغانستان کو بدترین شکست، عرفان پٹھان کی سوشل میڈیا پر چھترول

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کو بدترین شکست، عرفان پٹھان کی سوشل میڈیا پر چھترول

آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے ناقابل یقین بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان سے فتح چھین لی۔

آسٹریلیا نے میکسویل کی 201 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان کو 3 وکٹوں سے ہر اکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گلین میکسویل نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، 91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کی اکڑ باہر نکال دی۔

افغانستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر سابق بھارتی کرکٹر اور آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

خیال رہے کہ عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں ڈانس کیا تھا، جس کی ویڈیو خود انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھا تھا کہ میں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا۔

آج افغانستان کی شکست کے فوری بعد ایکس پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین عرفان پٹھان سے سوال کرنے لگے کہ وہ کب ڈانس کریں گے، توکسی نے کہا کہ ‘پروگرام تو وڑ گیا’۔عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts