قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قو می کپتان نے ایڈن گارڈنز کولکتا میں سابق چیئرمین پی سی ہی رمیز راجا سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں بابر اعظم کپتانی سے الگ ہونے پر سوچ رہے ہیں، وہ کپتانی کے حوالے سے وطن واپسی پر فیصلہ کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ قریبی لوگوں نے انہیں تینوں فارمیٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دیا۔
ورلڈ کپ 2023 : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
قومی ٹیم کے کپتان پی سی بی اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس ہیں، وہ کپتانی کے حوالے سے اپنے والد کے مشورے کو اہمیت دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








