جنوبی افریقا نے افغانستان کو آئی سی سی ورلڈکپ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گُرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سےکوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2 اور فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کا 245 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔وین ڈیر ڈوسن 76 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








