سارا ٹنڈولکر کی جعلی تصاویر وائرل،سخت برہمی کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

سارا ٹنڈولکر کی جعلی تصاویر وائرل،سخت برہمی کا اظہار
سارا ٹنڈولکر کی جعلی تصاویر وائرل،سخت برہمی کا اظہار

اپنی جعلی تصاویر شیئر کرنے والوں پر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایکس سے ان اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے انٹرنیٹ پر مشہور شخصیات کی بے ہودہ جعلی تصاویر بنانا عام رجحان بن گیا ہے۔مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کا کام آسان کیا ہے وہیں کچھ عناصر اس کا مکروہ استعمال بھی کررہے ہیں۔

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر بھی حال ہی میں اس کا شکار ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سارا کی کئی جعلی تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد انھوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو سارہ ٹنڈولکر نے ان جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں آگاہ کیا جو ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو پریشان کررہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 6سال کی پابندی عائد

سارا ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ڈیپ فیک تصاویر دکھیں جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ہم سب اپنی خوشیاں، غم اور روزمرہ کی سرگرمیوں شیئر کرتے ہیں۔ تاہم، ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پریشان کن ہے کیونکہ اس سے انٹرنیٹ کی سچائی ختم ہوجاتی ہے۔

Related Posts