پیٹربرو ویمن فٹبال ٹیم کی 2 کھلاڑی اپنے کھیل کے بجائے اپنی خوبصورتی سے شائقین فٹ بال کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹربرو ویمن فٹ بال ٹیم کی 2 خواتین فٹبالرز اپنی خوبصورتی کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پیٹر برو کلب کے مطابق سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے کھیل نہیں بلکہ خوبصورتی کو فوکس کیا جا رہا ہے۔ فٹبالرز تارا مائی کرک اور کیئر پرکنز اپنے کھیل کی وجہ سے نہیں خوبصورتی کے باعث مشہور ہوئیں۔
نارتھمپٹن شائر ایف اے کاؤنٹی کپ پیٹربرو نے لانگ بکبائی کو 10 صفر سے ہرایا، تارا مائی کرک اور کیئر پرکنز نامی فٹبالرز نے 2گول اسکور کیے۔
پیٹربرو کلب نے فٹبالرز کی سیلیبریشن سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں تو فٹبالرز کو ‘گوٹ’ یعنی گریٹسٹ آف آل ٹائم قرار دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








