پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا، ورلڈ اسٹیٹکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزمرہ اشیاء، غذا اور سکونت پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک بناتی ہیں۔
ورلڈ اسٹیٹکس نامی ویب سائٹ نے پاکستان کو دنیا کا سب سےسستا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ضروریات زندگی کی قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز، رہائش بشمول کرایہ کم ہے جبکہ روز مرہ کی اشیاء، غذا، مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ملک بناتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو سب سے سستا ملک قرار دیا تھا، مختلف تنظیموں اور کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کو مسلسل سستا ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔
Cheapest countries to live in the world:
1. Pakistan ????????
2. Egypt ????????
3. India ????????
4. Nigeria ????????
5. Libya ????????
6. Syria ????????
7. Nepal ????????
8. Bangladesh ????????
9. Uzbekistan ????????
10. Turkey ????????
.
12. Colombia ????????
13. Iran ????????
17. Kenya ????????
21. Kyrgyzstan ????????
23. Argentina ????????
24.…— World of Statistics (@stats_feed) November 26, 2023
ورلڈ اسٹیٹکس نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے، جن کے باشندوں کے پاس زندگی کی بہترسہولتیں ہیں، عالمی اعداد و شمار کے مطابق 23-2022 میں مہنگائی کی شرح درج ذیل ہے، وینزویلا میں398 فیصد، شام 252 فیصد اور لبنان میں 139 فیصد مہنگائی ہے جبکہ ترکیہ میں 47.83 فیصد، مصر میں 36.5 فیصد اور پاکستان میں 26.89 فیصد مہنگائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی ترقی کی طرف قدم بڑھانے میں کامیاب رہا، حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے۔
ورلڈ اسٹیٹکس نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈبائی ارینجمنٹ انہیں اثرات میں سے ایک ہے۔
پاکستان نے آئی ٹی، غیر ملکی سرمایہ کاری کیساتھ مختلف شعبوں میں خاطرخواہ ترقی کی، گزشتہ 2سالوں میں ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج، برآمدات میں مثبت رحجانات دیکھے گئے، جس میں پاکستان کی جی ڈی پی، گندم پیداوار میں اضافہ، سی پیک منصوبے، برآمدات، ترسیلات شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








