پریانکا چوپڑا کی نازیبا ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی مصنوعی ذہانت کی ستم کاریوں کا نشانہ بن گئیں، بالی ووڈ اداکاراؤں رشمیکا مندانا، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے بعد پریانکا چوپڑا کی جعلی نامناسب ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل نازیبا ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کو نامناسب انداز میں ایک برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

دیگر اداکاراؤں کے برعکس پریانکا چوپڑا کا چہرہ متنازع ویڈیو پرایڈٹ نہیں کیا گیا، تاہم اصل ویڈیو سے ان کی آواز اور جملوں کو جعلی برانڈ پروموشن سے بدل دیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پریانکا چوپڑا اپنی سالانہ کمائی سے متعلق گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہیں۔

کچھ دن قبل اداکارہ کاجول کی ایک ایڈٹڈ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ اصل کلپ میں انفلوئنسر روزی برین تھیں جنہوں نے ’گیٹ ریڈی ود می‘ ٹرینڈ کے حصے کے طور پر ٹک ٹاک پر کلپ شیئر کیا تھا۔ ڈیپ فیک میں برین کے چہرے کی جگہ کاجول کا چہرہ دکھایا گیا تھا۔

اس جعلی کلپ میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی اداکارہ کو کیمرے کے سامنے کپڑے بدلتے دکھایا گیا۔

ڈیپ فیک کیا ہے ؟

ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ایک شخص کے چہرے پر دوسرے شخص کا چہرہ اور آواز لگا دی جاتی ہے اور آج کل اس اہم ٹیکنالوجی کا انتہائی نامناسب اور غلط استعمال عام ہوگیا ہے۔

Related Posts