حماس نے اسرائیل کے 8فوجیوں کو گزشتہ 1 روز کے دوران ہلاک کردیا جبکہ مغربی کنارے پر صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں کی 1000سے زائد عمارات مسمار کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں عناتا اور معرج نجہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 1000 سے زائد عمارات کو گرایا۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اعلیٰ افسران سمیت 8فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMxNzksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzE3OSAtINi62LLbgSDZvtixINit2YXZhNuSINis2KfYsduM2Iwg2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2YbbkiAxONuB2LLYp9ixINiz25Ig2LLYp9im2K8g2YHZhNiz2LfbjNmG24zZiNq6INqp2Ygg2LTbgduM2K8g2qnYsdiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMxODAsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvQm9tYmluZy1vbi1HYXphLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYutiy24Eg2b7YsSDYrdmF2YTbkiDYrNin2LHbjNiMINin2LPYsdin2KbbjNmEINmG25IgMTjbgdiy2KfYsSDYs9uSINiy2KfYptivINmB2YTYs9i324zZhtuM2YjauiDaqdmIINi024HbjNivINqp2LHYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LrYstuBINm+2LEg2K3ZhdmE25Ig2KzYp9ix24wg24HbjNq625Qg2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2YbbkiAxOCDbgdiy2KfYsSDYs9uSINiy2KfYptivINmB2YTYs9i324zZhtuM2YjauiDaqdmIINi024HbjNivINis2KjaqduBIDQ5INuB2LLYp9ixIDUwMCDaqdmIINiy2K7ZhduMINqp2LHYr9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
اسرائیل کے ہلاک فوجیوں میں کیپٹن، میجر اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے تک کے افسران شامل ہیں۔ حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاک کیا۔ اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 105 سے تجاوز کر گئی۔
آج سے 2 ماہ قبل شروع ہونے والی حماس اسرائیل جنگ کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ فلسطینیوں پر پانی بھی بند کردیا گیا۔ جاں بحق فلسطینیوں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ امریکا روزِ اوّل سے اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل نے غزہ پر حملے کرکے 18 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ 49 ہزار 500 کو زخمی کردیا۔ کم و بیش 8 ہزار افراد تباہ کی گئی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سے 2 روز قبل حملوں میں مزید 300فلسطینی شہید ہوگئے جس سے شہیدوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے زائد جبکہ زخمی ساڑھے 49 ہزار سے زائد ہو گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








