ایرانی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے براہِ راست فضائی آپریشن کا آغاز کردیا جو مسافروں کی سہولت کیلئے ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی تابان ائیر لائن نے سیکڑوں مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے براہِ راست فضائی آپریشن کا اعلان کیا۔ پاکستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کاروباری اور مذہبی سیرو سیاحت کیلئے سال کے مختلف مواقع پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMzMTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzMxMyAtINi52YXYp9ix24Eg2KfYt9uB2LEg2YTYp9uB2YjYsSDaqduMINm+24HZhNuMINiu2KfYqtmI2YYg2LPbjCDZuduMINin2Ygg2KrYuduM2YbYp9iqINuB2Yjar9im24zauiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODMzMTcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvQW1hcmEtQXRoYXItMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti52YXYp9ix24Eg2KfYt9uB2LEg2YTYp9uB2YjYsSDaqduMINm+24HZhNuMINiu2KfYqtmI2YYg2LPbjCDZuduMINin2Ygg2KrYuduM2YbYp9iqINuB2Yjar9im24zauiIsInN1bW1hcnkiOiLZhNin24HZiNixOiDZvtmG2KzYp9ioINit2qnZiNmF2Kog2YbbkiBCUy0xOSDZvtmI2YTbjNizINin2YHYs9ixINi52YXYp9ix24Eg2KfYt9uB2LEg2qnZiCDZhNin24HZiNixINqp24wg2obbjNmBINm52LHbjNmB2qkg2KLZgduM2LPYsSAo2LPbjCDZuduMINin2YgpINiq2LnbjNmG2KfYqiDaqdixINiv24zYp9iMIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
تابان ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے مشہد سے پہلی براہِ راست پرواز کراچی پہنچے گی جسے پاکستانی حکام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران خوش آمدید کہیں گے۔ مشہد سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین براہِ راست پروازوں کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کیلئے خوشگوار اقدام ثابت ہوگا جبکہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات مذہبی، ثقافتی اور علاقائی بنیادوں پر استوار ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری پیدا ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








