ایرانی زائرین کی پہلی پرواز عمرے کیلئے کب سعودی عرب روانہ ہوگی اس حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حج آرگنائزیشن کے سربراہ عباس حسینی نے بتایا کہ ایرانی عمرہ زائرین کی پروازیں آئندہ منگل سے بحال کر دی جائیں گی۔
عمرہ پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ سعودی وزارت حج اور ایرانی حج آرگنائزیشن کے درمیان مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت اور ضروری معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
آکاز نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ 550 ایرانی زائرین کا پہلا قافلہ منگل 19 دسمبر کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عازمین پانچ دن مدینہ اور پانچ دن مکہ مکرمہ میں رہیں گے۔عازمین سعودی عرب میں ’طے شدہ پروگرام کے مطابق 10 روز قیام کریں گے‘۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آخر تک 70 ہزار ایرانی عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ کر عمرے کی ادائیگی کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








