پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری سنادی
پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری سنادی، ریلوے نے ایک اور ٹرین بحال کرنے کا پلان جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلیے بولان میل بحال کرنیکا اعلان کیا ہے۔ بولان میل 25 دسمبر 2023 سے چلائی جائے گی۔

بولان میل صرف ایک ریک کے ساتھ کراچی اور کوئٹہ کے لیے چلائی جائے گی۔ جس سے مسافروں کی دیرینہ مشکل ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن پشاورپہنچے گی۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاورکینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts