یوٹیلٹی سٹورز پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

یوٹیلٹی سٹورز پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی
یوٹیلٹی سٹورز پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نے جمعرات کو ملک بھر میں معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 37 روپے سے 48 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔.

گھی 499 روپے کی بجائے 482 روپے فی کلو، کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر اور دیگر برانڈڈ کوکنگ آئل 555 روپے کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 170 پوائنٹس کا اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور واضح رہے کہ عام صارفین کی سہولت کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Related Posts