تہران: ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔
اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایرانی عدلیہ نے مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔تاہم اسرائیل کی جانب سے اس حوالے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








