کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان کے معروف اداکارومصنف کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

ذرائع کے مطابق کمال احمد نے اداکاری سمیت کئی یادگار ڈرامے لکھے جبکہ ہدایت کاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ساتھ ہی بچوں کا ادب بھی تخلیق کیا اور تراجم کیے۔آپ سن 1930ء کو بھارت میں پیدا ہوئے۔

ٹی وی پر مشہور ڈرامہ سیریز ’الف نون‘ نے کمال احمد رضوی کی شہرت کو بام عروج بخشا،کمال احمد رضوی فلم انڈسٹری کی طرف بھی گئے مگر وہاں جی نہیں لگا۔

انہوں نے جن تھیٹر اور ٹی وی کے جن ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے ان میں مسٹر شیطان، جولیس سیزر، کھویا ہوا آدمی، خوابوں کے مسافر، صاحب بی بی غلام، آدھی بات، بلاقی بدذات، بادشاہت کا خاتمہ، چور مچائے شور، ہم سب پاگل ہیں اور آپ کا مخلص شامل ہیں۔

کمال احمد رضوی نے کئی مشہور ڈائجسٹ کی ادارت بھی کی، بیماری اور طویل عمری کے باوجود اپنے مخصوص جملوں سے محفل کو گل گلزار بنا دیتے تھے۔

85 سالہ کمال احمد رضوی علالت کے باعث فنون لطیفہ سے کافی حد تک گوشہ نشینی اختیار کرچکے تھے تاہم اکثر ادبی محافل میں اچانک اپنی موجودگی ظاہر کردیتے تھے۔

آپ نے بچوں کا ادب بھی لکھا، ان کا اور اداکار ننھا کا ایک خاص تعلق تھا ٹی وی اسکرین پر دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و مظلوم سمجھے جاتے تھے۔ جب اس ڈرامے کا وقت ہوتا تو سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا۔اس ڈرامے نے شائقین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا۔

میڈیکل لیبارٹری کا قیام: عاطف اسلم نے دو کروڑ روپے عطیہ کردیئے

کمال احمد رضوی کو شوگر کا عارضہ لاحق تھا۔ دوران علاج انھیں 17 دسمبر 2015ء کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کے انتقال سے ادب اور مزاح نگاری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

Related Posts