لاہور: میڈیکل لیبارٹری کے قیام کیلئے پاکستان کے شہرہ آفاق گلوکار عاطف اسلم نے دو کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں۔
عاطف اسلم نے عطیے کی رقم ویلفیئر آرگنائزیشن جے ڈی سی کے حوالے کی، جو اس رقم کو اپنے ہیلتھ پروجیکٹ میں استعمال کرے گی۔
کچھ عرصہ قبل عاطف اسلم نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کے لیے 15 ملین کی امداد بھی عطیہ کی تھی۔
معروف گلوکار کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے انسانیت کے لئے ڈونیشن کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس پر عاطف اسلم کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








