معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا ذہنی مسائل کا شکار ہوکر خودکشی کی کوشش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ویڈیو شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا، اپنی ذہنی حالت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
صحیفہ جبار کاکہنا تھا کہ ’اس دنیا کو میں نے کبھی بھی اتنا رحم نہیں پایا لیکن ہماری زندگی میں چند ایسے دوست ہوتے ہیں جنہیں ہم اپنے مشکل وقت میں کال کرسکتے ہیں اور وہ ہماری مدد کے لیے فوراً ہمارے پاس موجود ہوتے ہیں‘۔
صحیفہ جبار نے بتایا کہ ’میں اپنے اس دوست کا نام نہیں لوں گی لیکن کچھ روز قبل میں نے اپنے ایک دوست کو فون کیا اور کہا کہ میں نے خودکشی کرنے کے لیے گولیاں کھالی ہیں‘۔
صحیفہ جبار نے کہا کہ ’میری باتیں سُن کر میرے دوست فوراً میرے گھر آگئے اور پھر جب میری حالت بہتر ہوئی تو میں نے سوچا کہ اگر میرے دوست نہیں آتے تو میں اپنے ساتھ کچھ بھی غلط کرسکتی تھی‘۔
اداکاہ نے بتایا کہ ’میرے شوہر پاکستان میں موجود نہیں ہیں، مجھے کسی کی ضرورت ہے، جو مجھے اس خوف سے نکال سکے، یہ بہت خطرناک اور درد ناک تھا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ میں ہر وقت خوف میں مبتلا رہتی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ میں اپنے ساتھ کچھ کرلوں گی‘۔ ’اگر میرے شوہر خضر میرے پاس ہوتے تو شاید بہتر محسوس کرتی لیکن جب میں کینیڈا میں شوہر کے ساتھ تھی تب بھی میری ذہنی صحت خراب ہوگئی تھی،۔۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








