ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کی خبروں پر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے سوشل میڈیا پر پوجا ہیگڑے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبروں گردش کر رہی ہیں۔
یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ ’وائرل بھیانی‘ نے دعویٰ کیا کہ پوجا ہیگڑے کو دبئی میں گرما گرم بحث کے بعد دھمکیاں ملیں، وہ دبئی میں ایک کلب کی افتتاحی تقریب میں مدعو تھیں لیکن ناخوشگوار واقعے کے بعد انڈیا واپس لوٹ رہی ہیں۔
الوداع2023، رواں برس شوبز کے کس کس ستارے کی زندگی کا سفر تمام ہوا؟
جیسے ہی وائرل بھیانی کی پوسٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم تک پہنچی تو مداح تشویش میں مبتلا ہوئے اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کیلیے فکر مند نظر آئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








