لیبیا: غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

لیبیا: غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتہ
لیبیا: غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد لاپتہ

لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 61افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی پر سوار 86 سے زائد مسافروں میں سے 25 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ لاپتا افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

آئی او ایم کے مطابق لیبیا میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے، بچائے گئے افراد کو حراستی مرکز منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

عالمی تنظیم برائے تارکین وطن (آئی او ایم) کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔

آئی او ایم کے ترجمان فلاویو ڈی گیاکومو کے مطابق یہ تعداد بتاتی ہے کہ بدقسمتی سے اب تک سمندر میں زندگیاں بچانے کیلئے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں برس میڈیٹیرین مائیگرینٹ روٹ پر 2250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل دوبارہ مذاکرات کی کوششوں پر مجبور

اس سے قبل جون کے مہینے میں لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی ایڈریانا کے ساتھ یونان کے پانیوں میں پیش آنے والے واقعے میں بھی 750 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Posts