پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
قومی ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور رضوان کو آرام دینے کی تجویز ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے مسترد کردی ہے۔شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان قومی ٹی 20 کپ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








