اینیمل میں رنبیر کپور اور بوبی سے سخت سردی میں ایکٹنگ کرائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

اینیمل میں رنبیر کپور

بلاک بسٹر فلم اینیمل میں رنبیر کپور اور بوبی دیول نے سخت سردی میں شوٹنگ کی جب سوٹ پہن کر بھی ہم سب ٹھٹھرتے ہوئے کانپ رہے تھے، ساتھی اداکار نے بڑا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم اینیمل کو تشدد اور مار دھاڑ کے علاوہ قتل و غارت اور خون دکھانے پر بھی عوامی تنقید کا سامنا ہے تاہم فلم میں اداکاروں کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے جن میں خاص طور پر رنبیر کپور اور بوبی دیول شامل ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM4MzEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzgzMSAtINiv2b7bjNqp2Kcg2b7Yr9mI2qnZiNmGINqp24wg2ojYsdqvINmF2KfZgduM2Kcg2b7Ysdin2KzbjNqp2bkg2qnbkiDbgdmF2LHYp9uBINin2YjZuduMINm524wg2b7YsSDZiNin2b7Ys9uMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzgzMiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9EZWVwaWthLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYr9m+24zaqdinINm+2K/ZiNqp2YjZhiDaqduMINqI2LHaryDZhdin2YHbjNinINm+2LHYp9is24zaqdm5INqp25Ig24HZhdix2KfbgSDYp9mI2bnbjCDZuduMINm+2LEg2YjYp9m+2LPbjCIsInN1bW1hcnkiOiLZhdi52LHZiNmBINio2KfZhNuMINmI2YjaiCDYp9iv2Kfaqdin2LHbgSDYr9m+24zaqdinINm+2K/ZiNqp2YjZhiDZhtuSINii2KbZhtiv24Eg2KjYsdizINqI2LHaryDZhdin2YHbjNinINm+2LHYp9is24zaqdm5INqp25Ig24HZhdix2KfbgSDYp9mIINm524wg2bnbjCDZvtixINmI2KfZvtiz24wg2qnYpyDYp9i52YTYp9mGINqp2LHYr9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

فلم کے عروج پر جہاں دو اداکار ایک دوسرے سے بغیر قمیض پہنے لڑتے ہوئے نظر آتے ہیں، اس کے بارے میں فلمسازوں کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور اور بوبی دیول نے لندن کی سخت سردی میں فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ کیلئے 5 دن دئیے۔

اداکار کمالجیت رانا کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور اور بوبی دیول کے اہم سین کی شوٹنگ لندن کے اولڈ ائیرپورٹ پر ہوئی جہاں جہازوں کی مرمت کی جاتی ہے اور سب جانتے ہیں کہ لندن کا موسم کیا ہے۔ لندن میں سخت سردی کے ساتھ ہوائیں چلتی رہتی ہیں۔

کمالجیت رانا نے کہا کہ سخت سردی اور ہواؤں کے دوران ہم نے کبھی رنبیر کپور یا بوبی دیول کو یہ کہتے نہیں سنا کہ سخت سردی ہے۔ درجۂ حرارت ذرا بڑھ جائے تو شوٹنگ کریں گے۔ وہ ہمیشہ شوٹنگ کیلئے تیار رہتے تھے۔ 

Related Posts