بھیک مانگنے سے کام کرنا افضل ہے۔ ملک کے پہلے کارپینٹر خواجہ سراء کی کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

کیلیگرافی کے فن پارے تخلیق کرنے والے پاکستان کے پہلے کارپینٹر خواجہ سراء نے تاریخ رقم کردی جبکہ پاکستانی معاشرے میں خواجہ سراء برادری کو عموماً کام کی بجائے ہاتھ پھیلاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

ایم ایم نیوز نے کیلیگرافی اور کارپنٹنگ کا کام کرنے والے ایک خواجہ سراء سے گفتگو کی ہے جس کا کہنا ہے کہ ہم ٹرے وغیرہ بنانے والے 10 سے 15 لوگ ہیں۔ ہم لوگ سب مل کر ٹرے بنانے کیلئے میٹریل کو استر لگاتے اور کٹائی وغیرہ کرتے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMyNDQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzI0NCAtINmF2YTYptuSINio25Ig2LLYqNin2YbZiNq6INqp24wg2YXYrdin2YHYuCDZhNin24HZiNixINqp24wg2Kjbgdin2K/YsSDZhNqR2qnbjCDYudin2KbYtNuBINiz25IiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzMjU0LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2FuaW1hbC1wcm90ZWN0b3ItMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmF2YTYptuSINio25Ig2LLYqNin2YbZiNq6INqp24wg2YXYrdin2YHYuCDZhNin24HZiNixINqp24wg2Kjbgdin2K/YsSDZhNqR2qnbjCDYudin2KbYtNuBINiz25IiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfZhtiz2KfZhtmI2rog2qnZiCDaqdmI2KbbjCDYrdin2K/Yq9uBINm+24zYtCDYotim25Ig2KrZiCDYp9uM2YXYqNmI2YTbjNmG2LMg2KLYrNin2KrbjCDbgduS2Iwg2YXar9ixINuB2YXYp9ix25Ig2YXZhNqpINmF24zauiDYqNuSINiy2KjYp9mGINis2KfZhtmI2LHZiNq6INqp25Ig2LPYp9iq2r4g2qnZiNim24wg2KjavtuMINm+2LHbjNi02KfZhiDaqdmGINi12YjYsdiq2K3Yp9mEINm+24zYtCDYotis2KfYptuSINiq2Ygg2KfZhiDaqduM2YTYptuSINqp24HbjNq6INiz25Ig2qnZiNim24wg2KfbjNmF2KjZiNmE24zZhtizINii2KrbjCDbgduSINin2YjYsSDZhtuBINuB24wg2qnZiNim24wg2KfbjNiz2Kcg2KfYr9in2LHbgSDbgduSINis2Ygg2KfZhiDaqdmIINix24zYs9qp24zZiCDaqduM2YTYptuSINm+24HZhtqG25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

خواجہ سراء دوتی کا کہنا ہے کہ ہم لوگ محنت مزدوری کرتے ہیں جس کا منافع ہم سب لوگوں کو ملتا ہے جو بھیک مانگنے یا شادی بیاہ میں شامل ہونے سے کہیں بہتر ہے اور ہم گزشتہ 5سال سے کیلیگرافی اور کارپنٹنگ کا یہ کام کر رہے ہیں۔

ہماری بیٹی ماہ نوش نے ہمیں یہ آئیڈیا دیا۔ خواجہ سراء کا کہنا ہے کہ بیٹی نے کہا کہ ماہ نوش کہتی تھی کہ مانگنے سے بہتر ہے کہ یہ کام کر لو۔ فی الحال ہم 15لوگ ہیں، آہستہ آہستہ کام بڑھے گا تو ہم اور زیادہ ہوجائیں گے۔

ہم نے یہ کام سیکھ کر کرنا شروع کیا۔ خواجہ سراء کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا کام ہے۔ ہمارا اپنی خواجہ سراء برادری کو یہی پیغام ہے کہ بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ کسی کے گھر پر کام کر لیا جائے یا کھانا بنا کر فروخت کیا جائے۔ 

 

Related Posts