محمد یوسف نے طیب طاہر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد یوسف نے طیب طاہر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے طیب طاہر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ طیب طاہر سمیت جن لڑکوں کی کارکردگی اچھی ہو انہیں ضرور نظر میں رکھنا چاہیے جب میں آیا تو طیب پندرہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ طیب طاہر مجھے اچھا لگا وہ ٹیکنیکل ساؤنڈ پلیئر ہے، اس کو ایشیا کپ میں لے کر بھی گئے لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ میچز کے لیے تیار نہیں ہے عمر اس کی ابھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے عہدہ ملا تو لڑکوں کو دیکھنا نہیں تھا پھر کراچی میں کیمپ لگایا جس میں طیب طاہر سمیت کچھ لڑکے جو رہ گئے تھے ان کو بلایا۔

محمد یوسف نے کہا کہ اکیڈمی میں بھی بلائیں گے، طیب کو کچھ ٹپس بھی دی ہیں جس پر وہ کام کرتا رہے گا۔طیب طاہر کے پاس ابھی بہت وقت ہے وہ آگے کرکٹ کھیل سکتا ہے، اسے آگے موقع دیں گے۔

اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related Posts