پاکستان میں سونے کی مارکیٹ میں 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، 24 قیراط سونا ایک بار پھر 218000 روپے فی تولہ ہو گیا۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ہوا اور 186,900 روپے میں فروخت ہوا۔
یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہو،جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان پیچیدہ تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔
دریں اثنا، 10 گرام 22 قیراط سونا 171,325 روپے میں دستیاب تھا۔
دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی قیمت 2,660 روپے اور 24 قیراط چاندی کے 10 گرام کی قیمت 2,280.52 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے ساتھ 2,065 ڈالر فی اونس پر طے ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








