طلب اور رسد میں فرق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد میں واضح فرق کے باعث رواں سال کے آغاز میں ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث رواں برس کے اوائل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر جائیں گی۔ کمزور عالمی معیشت اور امریکا میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی انوینٹری کے باعث پیٹرولیم کی طلب کم ہوئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzg2ODgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3ODY4OCAtINmB2YTYs9i324zZhiDYrNmG2q8g2KfZhtiz2KfZhtuMINit2YLZiNmCINqp2Kcg2YXYs9im2YTbgSDbgduS25TYp9ix2K/ZhiDaqduMINmF2YTaqduBINqp24wg2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2KfZiNixINin2YXYsduM2qnYpyDZvtixINiq2YbZgtuM2K8iLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTc4Njg5LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEwL1RoZS1RdWVlbi1vZi1Kb3JkYW4tMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmB2YTYs9i324zZhiDYrNmG2q8g2KfZhtiz2KfZhtuMINit2YLZiNmCINqp2Kcg2YXYs9im2YTbgSDbgduS25TYp9ix2K/ZhiDaqduMINmF2YTaqduBINqp24wg2KfYs9ix2KfYptuM2YQg2KfZiNixINin2YXYsduM2qnYpyDZvtixINiq2YbZgtuM2K8iLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfYsdiv2YYg2qnbjCDZhdmE2qnbgSDYsdin2YbbjNuBINin2YTYudio2K/Yp9mE2YTbgSDZhtuSINmF2YLYqNmI2LbbgSDZgdmE2LPYt9uM2YYg2b7YsSDYqNmF2KjYp9ix24wg2qnbkiDYr9mI2LHYp9mGINin2LPYsdin2KbbjNmEINin2YjYsSDYp9mF2LHbjNqp2Kcg2b7YsSDYqtmG2YLbjNivINqp2LHYqtuSINuB2YjYptuSINqp24HYpyDbgduSINqp24Eg2YHZhNiz2LfbjNmGINis2YbaryDZhdiw24HYqCDaqdinINmG24HbjNq6INio2YTaqduBINin2YbYs9in2YbbjCDYrdmC2YjZgiDaqdinINmF2LPYptmE24Eg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ماہرینِ توانائی کا کہنا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور اس وقت بھی خام تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہورہی ہے۔ 2024 کی پہلی ششماہی کیئے برینٹ کروڈ آئل 60 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بصورتِ دیگر حالات کے اشارے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے امکانات کو واضح کرتے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی

جب ہم مشرقِ وسطیٰ کی بات کرتے ہیں تو یہ ایک بڑی اصطلاح ہے جس میں ایران، عراق، مصر، اردن، کویت، لبنان، عمان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، شام، ترکیہ، عرب امارات، یمن اور اسرائیل جیسے ممالک شامل ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ برس 7اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ میں نہ صرف فلسطین متاثر ہوا بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک بھی اس تنازعے کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور خدشات یہ ہیں کہ اگر یہ جنگ بڑھی تو عالمی معیشت کیلئے بڑے خطرات سامنے آسکتے ہیں۔

Related Posts