محمد رضوان کے 90 رنز، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 159رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو ہدف
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ کے ٹاپ اسکورر بن گئے

کرائسٹ چرچ: پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ محمد رضوان 63گیندوں پر 90رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

تفصیلات کے مطابق آج چوتھے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنر صائم ایوب 6 گیندوں پر 1 رن بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم بھی قومی ٹیم کے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 56 کے مجموعی اسکور پر 11 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد ایڈم ملن کی گیند پر گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔ فخر زمان بھی 15 گیندوں پر محض 9 ہی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

فخر زمان کا کیچ لوکی فرگوسن کی گیند پر مارک چیپمین نے83 کے مجموعی اسکور پر پکڑا۔ وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ سنبھالنے والے صاحبزادہ فرحان 2 گیندوں پر محض 1 رن بنا سکے۔ ان کو بھی لوکی فرگوسن نے کیچ آؤٹ کیا۔

ایک کے بعد ایک وکٹس گرنے کے باوجود محمد رضوان نے اپنی اسکورنگ کی رفتار کم نہیں ہونے دی اور 63 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔ افتخار احمد 14 گیندوں پر 10  رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد نواز نے 9 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور ناقابلِ شکست رہے۔

 

Related Posts