راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران موسم کی ناخوشگواریوں نے شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا پہلا ہی میچ روشنی کی کمی اور بارش کے باعث ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑا۔
ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی جس کے بعد آسمان پر بادلوں کے سایوں نے روشنی پر بری طرح اثر ڈالا جس کے باعث گراؤنڈ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا جبکہ بارش کے باعث کورز پر بھی بہت سا پانی موجود ہے۔
گراؤنڈ کی بحالی کے لیے کام کرنے والا عملہ پوری طرح مستعد ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح کورز سے پانی کو ہٹا دیا جائے، تاہم میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ چکے ہیں جس کے لیے شائقین شاید تیار نہیں۔
آج جب پہلے پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو خراب روشنی کے باعث میچ روکنا پڑا۔ 5 اوورز کے کھیل میں سری لنکن بیٹسمین اب تک 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے،خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا ،کھیل ختم ہوا تو دھنن جایا ڈی سلوا 38 اور نیروشن ڈک ویلا 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے اور اوشادا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 202 رنز بنا لئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








