حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ حکومتی اقدام کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل کیا، عالمی ادارے بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فنانشل سسٹم میں اس وقت ریفارمز جاری ہیں، ٹیرر فنانسنگ روکنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسان نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا پاکستان دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خاتمے سے فائدہ ہمیں ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستان کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ ایکس چینج ریٹ میں بہتری کی طرف گامزن ہیں، زرمبادلہ پر دباؤ کے باعث خزانہ خالی ہو رہا تھا، اب معیشت بہتر ہے۔

Related Posts