حکومت نے ملکی معیشت کودرست سمت میں گامزن کردیا ہے،فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت نے شہریت بل سے انسانی حقوق قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔فردوس عاشق اعوان
بھارت نے شہریت بل سے انسانی حقوق قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے ۔عوام کو ریلیف کی صورت میں اس کے ثمرات جلد ملیں گے۔

سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے بھی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسان نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو برآمدکنندگان کے ریفنڈ کے معاملات حل کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام نے حزب اختلاف کی جماعتوں کی سیاست مسترد کردی ہے جو ان کے مذموم مفادات پرمبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسترد کیے جانے والے عناصر سیاست میں رندہ رہنے کیلئے افوائیں پھیلا رہے ہیں۔

Related Posts