یاماہا نے Yamaha YBR 125G کیلئے مارخور اسٹیکر متعارف کرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل کی صنعت کو مسلسل مقابلہ درپیش ہے، چنانچہ مختلف آٹو کمپنیاں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے یاماہا پاکستان نے Yamaha YBR 125G کے لیے ایک نیا ‘مارخور انسپائرڈ’ اسٹیکر متعارف کروا کر مقابلے کی اس فضا میں نیا قدم اٹھایا ہے۔

اس سلسلے میں یاماہا پاکستان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اطلاع دی ہے کہ آپ “Yamaha YBR 125G کے نئے ماڈل دیکھیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ اس کے تازہ ترین گرافکس ہمارے قومی جانور مارخور سے متاثر ہیں۔

یاماہا کی جانب سے مارخور سے متاثر گرافکس کی پیشکش دراصل موٹر سائیکل کے شوقین افراد کو للچانے کی ایک کوشش ہے۔

درحقیقت مینوفیکچررز سیلز میں بڑی کمی کے بعد اپنی سیلز کو بڑھانے کے لیے پرکشش آفرز متعارف کروا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں پاک سوزوکی نے پے پرو کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts