ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطان کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 181رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو اور ملتان کے کپتان محمد رضوان کے مابین میچ کیلئے ٹاس ہوا جو کوئٹہ نے جیتا اور ملتان سلطان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ملتان سلطان کے اوپنرز عثمان خان اور محمد رضوان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 22کے مجموعی اسکور پر عثمان خان 7گیندوں پر 14رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
وکٹ کیپر بیٹر اور کپتان محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ سے ملتان سلطان کا اسکور بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تاہم 101 کے مجموعی اسکور پر عقیل حسین کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز ملتان کے ریزہ ہینڈریکس نے بنائے اور 47گیندوں پر 72رنز کی اننگز کھیل کر 178 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کی گیند پر محمد وزیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے افتخار احمد کو بھی پویلین بھیج دیا جو کیچ آؤٹ ہوئے۔ ملتان کے طیب طاہر اور خوشدل شاہ بالترتیب 35 اور1 کے اسکور کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ ملتان سلطان نے 20اوورز میں 4وکٹس کے نقصان پر 180رنز بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








