اسلام آباد: اردو کو پاکستان کی قومی زبان کا درجہ دینے کے 76سال مکمل ہوگئے جس کی یاد میں نیشنل ڈے آج منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25فروری 1948 کے روز اردو کو قومی زبان قرار دیا گیا، اس مناسبت سے آج اردو بطور قومی زبان کا دن منایا جارہا ہے۔ قائدِ اعظم نے قیامِ پاکستان کے بعد اردو کو ہی قومی زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 25فروری 1948 کو ملک کی سرکاری زبان کو اردو قرار دے دیا جبکہ اردو ملک کے چاروں صوبوں سمیت ہر شہر اور ہر علاقے اور گلی محلے میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے علاوہ اردو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ بھارت میں 5فیصد لوگ اردو سمجھتے اور بولتے ہیں جو ہمسایہ ملک کی چھٹی بڑی زبان ہے۔ پاکستان کے 7.59فیصد لوگوں کی مادری زبان اردو ہے۔
افغانستان اور بنگلہ دیش میں بھی اردو زبان ایک مخصوص طبقہ بولتا نظر آتا ہے اور پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں بھی اردو زبان کو پڑھنے اور سیکھنے کا ذوق و شوق پروان چڑھ رہا ہے جس کی جڑیں پاک چین دوستی کی طرح گہری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








