آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس نے بڑا دعویٰ کردیا۔
بعض میڈیا رپورٹس میں خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ شبھدیپ سنگھ حاملہ ہوچکی ہیں جن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔
یہاں یہ جاننا اہمیت کا حامل ہے کہ 1993میں پیدا ہونے والے سدھو موسے والا کی عمر انتقال کے وقت 28سال تھی جن کے والدین اس وقت اپنی عمر کی پانچویں دہائی کے اواخر میں ہیں۔
تاحال سدھو موسے والا کے والدین کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، خاندانی ذرائع سے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات دستیاب نہیں۔
ماضی میں آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا نے بھارت میں پنجاب اسمبلی کیلئے کانگریس کے ٹکٹ پر 2022 میں الیکشن لڑا اور اسی سال مئی کے دوران انہیں قتل کردیا گیا جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی۔
لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور 225دیگر ملزمان کو سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقتول گلوکار کی ناگہانی اور دردناک موت کے بعد بھی ان کے متعدد گیت ریلیز اور مقبول ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








