ای سگریٹ سے کورونا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جدید تحقیق سے انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

سائنسدانوں نے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ای سگریٹ پینے سے کورونا انفیکشن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریورسائیڈ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے ای سگریٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے دریافت کیا ہے کہ اگر کورونا کے دور میں ای سگریٹ کیلئے ویپنگ کی جائے تو کورونا میں مبتلا ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔

ویپنگ سے مراد ای سگریٹ سے بخارات کی صورت میں تمباکو کو اپنے جسم کے اندر لے جانے کا عمل ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ پینے والے افراد ایس اے آر ایس، کوو 2 نامی کورونا ویرینٹ کی زد پر ہوتے ہیں۔

 ایس اے آر ایس، کوو 2 موجودہ دور میں پھیلنے والا کورونا کا نیا ویرینٹ ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ ای سگریٹ میں جو مائع استعمال کیا جاتا ہے، نکوٹین، پروپیلین، گلائیکول، نباتاتی گلیسرین اور فلیورز پر مشتمل ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ صرف پروپیلین گلائیکول اور نباتاتی گلیسرین خود اپنے طور پر یا پھر نکوٹین کے ساتھ مل کر کورونا کے انفیکشن میں اضافےکا باعث بنتے ہیں جبکہ اس تحقیق کے نتائج امریکی جرنل آف فزیالوجی میں شائع ہوئے ہیں۔

Related Posts