لاہور: نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواست پر بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں بھاری بھرکم اضافے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست کی ہے کہ بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس 1220روپے سے بڑھا کر 18،000روپے کی جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد 10 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین 20 ہزار روپے فی کلو واٹ جبکہ سنگل فیز میٹر پر کنکشن کیلئے سارفین کو 24،000روپے ادا کرنا ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں 610روپے کی سکیورٹی فیس بڑھا کر 7ہزار800روپے فی کلو واٹ جبکہ 10 مرلہ سے زائد اراضی رکھنے والے صارفین سے پراپرٹی ریٹ کا 1 فیصد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
درخواست کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیز اور صنعتی اسٹریٹ لائٹس کیلئے بھی سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ کمرشل اور چھوٹی صنعت کی فیس 2010 کی بجائے 57ہزار روپے فی کلو واٹ کیے جانے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ برس جولائی میں بھی کنکشن فیس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے 3 ماہ کے بلوں کے مطابق سکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ ہوا، تاہم نیپرا میں سماعت کے بعد سکیورٹی فیس میں اضافہ کرکے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








