اسرائیل کے حامی برازیلین ایم ایم اے فائٹر نے اسلام کے سامنے سرنڈر کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

برازیل کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مکسڈ مارشل آرٹسٹ، ایم ایم اے فائٹر اور برازیلین جیو جٹسو لیجنڈ روئس گریسی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

ویب سائٹ ’مڈل ایسٹ مانیٹر‘ کے مطابق روئس گریسی نے مسلمان یوٹیوبر ایڈی ریڈزووِچ اور عالم دین شیخ عثمان ابن فاروق سے ملاقات اور مکالمے کے بعد اسلام قبول کیا۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ایڈی ریڈزووِچ بھی برازیلین جیو جٹسو میں بلیک بیلٹ فائٹر رہ چکے ہیں۔ جمعے کو ریڈزووِچ کے دین شو کی ریلیز ہونے والی قسط میں یو ایف سی کے تین مرتبہ کے چیمپیئن روئس گریسی نے اسلام، غزہ میں جنگ اور مکہ مکرمہ جانے کے بارے میں بات کی اور ایک نئے لک میں سامنے آئے۔

حیران کن طور پر روئس گریسی نے اسلام قبول کرنے سے 10 دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسرائیل کے حق میں پوسٹ لگائی تھی جو  اب تک ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔

اس پوسٹ کے بعد یو ایف سی چیمپیئن پر فلسطین کے حامی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

اس پوسٹ کے بعد ایڈی ریڈزووِچ کے کزن اور برازیلین جیو جٹسو کے بلیک بیلٹ ادریز ریڈزووِچ نے روئس گریسی کے ساتھ دین سینٹر میں ملاقات رکھی۔

ادریز ریڈزووِچ نے کہا کہ اس سے پہلے کہ سب لوگ آئیں اور روئس گریسی کی گزشتہ ہفتے کی اسرائیل کے حق میں پوسٹ پر اُن سے نفرت کریں، میں بتاتا چلوں کہ انہوں نے دین شو میں شرکت کی جہاں انہیں تنازع کا دوسرا رخ یعنی فلسطین کے  بارے میں بتایا گیا۔ اُنہوں نے آخر میں اسلام قبول کر لیا۔

Related Posts