وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کا فروغ انقلابی اقدام ہے۔گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کا فروغ انقلابی اقدام ہے۔گورنر سندھ
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کا فروغ انقلابی اقدام ہے۔گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دے رہی ہے جو ایک انقلابی اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف زرِ مبادلہ آئے گا جس کی بہت ضرورت ہے بلکہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا تصور بھی بہتر ہوگا۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاحت سے ملک میں مثبت ماحول کو فروغ ملے گا کیونکہ سیاحت منفی فضا میں پروان نہیں چڑھ سکتی۔ یہ ہمارے لیے انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا  کہ خواتین کو معاشی ترقی کے لیے کام کرنے کے مواقع میسر آنے چاہئیں جبکہ تعلیم کے میدان میں خواتین کی کارکردگی بے مثال ہے۔

سندھ کے شہر جامشورو میں چھ روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک کے بڑے اداروں میں باصلاحیت افراد کی سخت ضرورت ہے، خواتین کو ایسے اداروں میں کام کرنا چاہئے۔

جامشورو کی مہران یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تعلیم کے لیے محنت کرنے والے مرد حضرات کی صلاحیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن 70 فیصد پوزیشن ہولڈرز خواتین کو دیکھا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو ترقی کے لیے کام کا موقع دینا چاہئے۔گورنر سندھ

Related Posts