نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوکل طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

National Accountability Bureau

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو پیر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب روالپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، انہیں غیر قانونی تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے اْن کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

مزیدپڑھیں: کرپشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور بھٹو کا نظریہ دفن ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو گزشتہ برس نیب نے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں متعدد بار طلب کیا تھا علاوہ ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی وہ احتساب عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے تفتیشی ٹیم کو 26 اپریل کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

Related Posts