ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی سینیٹر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک بورڈ رکن منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی سینیٹر فیصل سلیم کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے 140 ممالک پارلیمنٹری نیٹ ورک آن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اراکین ہیں۔ سینیٹر فیصل سلیم نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کی رکنیت میں منتخب ہو کر تاریخ رقم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا پارلیمنٹری نیٹ ورک تخفیفِ غربت وار معاشی استحکام پر اصلاحات کیلئے سفارشات فراہم کرتا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم نے مارچ 2021 میں ایوانِ بالا کی رکنیت کا حلف اٹھایا جو مارچ 2027 تک سینیٹ کے رکن رہیں گے۔

سینیٹر فیصل سلیم بین الاقوامی فورم پالیمنٹری نیٹ ورک کو ملک کی خدمت کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ اللہ کا کرم ہے کہ یہ اعزاز پاکستان کو ملا۔

فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ یہ فورم بنیادی طور پر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رکن ممالک کے معاملات پر اقدامات اٹھاتا ہے جس میں ہر خطے کا ایک ڈائریکٹر ہوتا ہے۔ مجھے خطے مین بہتری کیلئے تجاویز اور دیگر سگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

Related Posts