کراچی میں پارسی برادری کی 107 سالہ معمر ترین خاتون دینا ہومی کے انتقال کو 1سال مکمل ہوگیا۔ نومبر 2022 کے دوران انہوں نے اپنی 107ویں سالگرہ منائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دینا ہومی کا انتقال 8 مارچ 2023 کو ہوا جس کی تصدیق سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ 31 اکتوبر 1914 کو جنم لینے والی دنیا کی معمر ترین پارسی خاتون کی وفات ہوچکی ہے۔
گزشتہ برس اور اس برس کو 8مارچ کے روز عالمی یومِ خواتین بھی منایا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ دنیا کی معمر ترین پارسی خاتون نے بے حد سادگی سے زندگی گزاری۔ وہ نئی چیزیں سیکھنے کی شوقین تھیں۔

پیغام کے مطابق مختلف ویڈیوز دیکھنا، پسند کرنا اور ای کارڈز سے لطف اندوز ہونا بھی دنیا کی معمر ترین پارسی خاتون کی پسندیدہ چیزوں میں شامل تھا۔ ان کو کم و بیش ساڑھے 15 سال تک ہسپتال میں گزارنے پڑے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوری 2023ء میں انتقال کر جانے والی لوسائل رینڈن نامی خاتون 11 فروری 1904ء کو پیدا ہوئیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔ لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کے آخری لمحات گزارے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








