مریم نواز کا رمضان پیکیج کی ترسیل میں شکایات پر اظہارِ برہمی

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان دھمکانے والوں کے نام لیں، ایکس وائی زیڈ کیا ہوتا ہے؟ مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے ”نگہبان رمضان پیکیج“ کی ترسیل میں شکایات کی موصولی پر متعلقہ اعلیٰ حکام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رمضان پیکیج کی ترسیل کے معاملے میں شکایات پر صوبائی چیف سیکریٹری اور سیکریٹری (انڈسٹریز)  کو  سرزنش کرتے ہوئے  شادی ہال میں بلا کر راشن دینے کے خلاف ہدایات دیں۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب نے رمضان پیکیج کی ترسیل کیلئے صوبائی کنٹرول روم کے دورے کے موقعے پر شکایات ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی شادی ہال میں بلا کر راشن دیا گیا اور مجھے اس کی شکایت ملی ہے۔

صوبائی چیف سیکریٹری اور سیکریٹری انڈسٹریز پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ نے حکومت کے تمام احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ نگہبان رمضان پیکیج کی گھروں میں ترسیل کرنا تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ گھروں میں پیکیج کی ترسیل کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو لائنوں میں نہ لگایا جائے۔ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری (انڈسٹریز) عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں، اپنے کام کا 100فیصد نہ دینے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔

Related Posts