آصفہ بھٹو خاتونِ اوّل بنیں گی، صدرِ مملکت کا جلد اعلان کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ڈی این اے )

آصفہ بھٹو زرداری خاتونِ اوّل بنیں گی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی کو جلد فرسٹ لیڈی بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کوخاتونِ اوّل  بنانے کا اعلان جلد کریں گے۔ صدر کی جانب سے آصفہ بھٹو کو باضابطہ طور پر فرسٹ لیڈی جلد ڈکلیئر کیا جائے گا۔

ایوانِ صدر کی طرف سے آصفہ بھٹو کو خاتونِ اوّل کا پروٹوکول ملے گا، اس سے قبل ملک کے کسی صدر نے اپنی بیٹی کو خاتونِ اوّل بنانے کا اعلان نہیں کیا۔ صدر زرداری نے صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتونِ اوّل بنا کر تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آصفہ بھٹو ملک کی پہلی خاتونِ اوّل بنیں گی جو صدر کی صاحبزادی ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں خاتونِ اوّل کا درجہ صدرِ مملکت کی اہلیہ کا ہوتا ہے۔ 8فروری کو آصفہ بھٹو نے پی پی پی کیلئے ملک گیر انتخابی مہم کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو 3فروری 1993 کے روز پیدا ہوئیں جن کو بلاول بھٹو زرداری کے بعد ملکی سیاست میں پیپلز پارٹی کی سب سے توانا آواز قرار دیا جارہا ہے۔ خاتونِ اوّل بنائے جانے کے اعزاز کے بعد آصفہ بھٹو کی اہمیت دوچند ہوجائیگی۔

Related Posts