معروف گلوکار عاطف اسلم کی 41ویں سالگرہ، کیا کھویا؟ کیا پایا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار عاطف اسلم کی 41ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے۔ 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنی آواز سے ایک الگ پہچان بنائی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

آگے چل کر وزیر آباد سے 1995 میں لاہور منتقل ہونے والے عاطف اسلم بچپن میں گلوکار کی بجائے کرکٹر بننے کے خواہش مند تھے  تاہم کالج کے زمانے میں انہیں گلوکاری کا شوق ہوا اور 2004 میں جل بینڈ سے گیت گانے کا آغاز کیا۔

جل بینڈ کے گیت ”عادت“ نے عاطف اسلم کی شہرت کو بامِ عروج پر پہنچا دیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری نے بھی عاطف اسلم کے اس گیت کو پذیرائی دی، جس کے بعد عاطف اسلم نے بہت سے مشہور گیت گائے اور خوب شہرت سمیٹی۔

گلوکار عاطف اسلم نے راولپنڈی اور لاہور سے تعلیم حاصل کی اور زیادہ تر گیت اردو میں گائے تاہم پنجابی اور بنگالی میں بھی گائیکی کی۔ 2008 میں عاطف اسلم کو تمغۂ امتیاز دیا گیا۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز بھی اپنے نام کرکے شہرت کو چار چاند لگائے۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں فلم بول کے ذریعے اداکاری کا آغاز کرنے والے عاطف اسلم کے گیت کچھ اس طرح، وہ لمحے، دوری اور ہم کس گلی جارہے ہیں بھی بے حد مشہور ہوئے اور بطور اداکار بھی عاطف اسلم کے فن کی تعریفیں کی جاتی ہیں۔

Related Posts