راولپنڈی کی مرکزی اڈیالہ جیل کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے جس پر پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کو دہشت گردوں کا نشانہ بنائے جانے کی انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر ہائی پروفائل قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے جیل کے اندر اور باہر سرچ آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
اڈیالہ جیل میں دیگر ہائی پروفائل قیدی بھی موجود ہیں۔ محکمۂ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو دہشت گردوں کے متعلق خفیہ اطلاعات کی آگہی دے دی، جس کے بعد پولیس نے جیل کے باہر میڈیا پر پابندی عائد کردی۔
پولیس نے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا کی گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی بیرئیر لگا دئیے گئے۔ خیال رہے کہ عمران خان کو گزشتہ برس 9 مئی کے روز سرکاری عمارات پر حملوں اور ہنگامہ آرائی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








