پی آئی اے نے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم نیوز

پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنے تمام پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو دوران پرواز روزہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے کارپوریٹ سیفٹی منیجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سینٹر کی سفارشات کی روشنی میں عملے کے تمام ارکان کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا جا رہا ہے کہ دوران پرواز روزے کی حالت میں انسان کو ڈی ہائیڈریشن، سستی اور کاہلی ہو جاتی ہے، کریو ارکان کے اپنے مفاد میں دوران سفر روزہ نہ رکھنے کی سہولت دی گئی ہے، اس لیے جو پائلٹ اور کریو ممبر روزے کی حالت میں ہو، اس کو پرواز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ روزہ رکھتے ہوئے پرواز کرنا تکنیکی طور پر ممکن ہے لیکن خطرے کا ایک عنصر ہے۔ اس سے حفاظتی مارجن کم ہو سکتا ہے۔

خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ روزہ اگرچہ اسلام میں ایک مقدس عمل ہے، لیکن اس سے عام معمولات میں خلل پڑتا ہے اور ہائپوگلیسیمیا جیسی جسمانی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

روزے کی مذہبی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ۔ خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سفر کے دوران روزہ رکھنے کی چھوٹ ہے۔

Related Posts