وزیراعظم کی غزہ میں امن کیلئے قطر کی کاوشوں کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر جاری حملوں کے دوران غزہ میں امن کیلئے قطر کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے پاکستان میں تعینات سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو قطر کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سفیر کو ملک میں جاری معاشی پیشرفت سے آگہی دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی نتیجہ خیز طریقہ کار کے مطابق کام کر رہی ہے۔

اس دوران غزہ میں قیامِ امن کیلئے قطر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افسوس ہے رمضان المبارک کے دوران بھی غزہ میں اسرائیل کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

سفیرِ قطر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام قطر کے امیر کے استقبال کیلئے منتظر رہیں گے۔

قطر کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین مثبت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے قطری عوام اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Posts