خودکشی کی دھمکی دینے والی اداکارہ سومیہ شیٹھی کو کیا ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ساؤتھ نیوز)

بھارتی پولیس نے اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی کو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم پرساد بابو کے گھر سے 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ساؤتھ انڈین سینما میں 2017ء کی فلم یؤرز لونگلی میں نظر آنے والی اداکارہ سومیہ شیٹھی کو بھارتی پولیس نے پرساد بابو کی شکایت پر درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ سومیہ نے ان سے ایک فلم کیلئے آڈیشن کے دوران دوستی کی۔

مدعی پرساد بابو کے بیان کے مطابق سومیہ نے سرکاری ملازم یعنی مدعی کے گھر آنا جانا شروع کردیا اور ان کا واش روم بھی استعمال کیا۔ جب مدعی کے گھر والے شادی سے واپس آئے تو ان کو پتہ چلا کہ گھر سے 150 تولہ سونا غائب کردیا گیا ہے۔

پرساد بابو کا الزام ہے کہ سومیہ شیٹھی نے ہی ان کے گھر سے 150 تولہ سونا اور قیمتی اشیاء چوری کیں، ان کے گھر سے تھوڑا تھوڑا کرکے کم و بیش 1کلو سونا چوری ہوا ، جس کے بعد چوری کرنے والی اداکارہ نے عیاشی کیلئے بھارتی شہر گوا کا رخ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے اور مرکزی ملزمہ سومیہ سمیت 11افراد سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران 74گرام سونا برآمد بھی ہوگیا، تاہم اس دوران سومیہ نے پولیس کو دھمکایا۔

بھارتی میڈیا کا اپنی بعض رپورٹس میں کہنا ہے کہ سومیہ شیٹھی نے پولیس سے کہا کہ میں باقی سونا واپس نہیں کروں گی، زبردستی کی گئی تو خودکشی کر لوں گی۔ بعض رپورٹس میں چوری شدہ سونے کا وزن 1.75کلو گرام بھی بتایا گیا ہے۔

Related Posts