پاکستانی سائنسدانوں نے بنجر زمین سے پیداوار کا حصول ممکن بنا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پکسا بے)

پاکستانی سائنسدانوں نے بنجر زمین سے پیداوار کا حصول ممکن بناتے ہوئے گندم کا ایسا بیج تیار کرلیا جو سیم اور تھور والی زمین کو ہرا بھرا کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے نجی ٹی وی (اے آر وائی )کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کلیئر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر کے سائنسدانوں نے گندم کا نیا بیج ”نیا ذرخیز“ تیار کیا ہے جس کی باضابطہ منظوری لی گئی۔ نیا بیج بنجر زمین کو بھی ہرا بھرا کرسکتا ہے۔

گفتگو کے دوران ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا کہ نیا بیج سیم اور تھور کے باعث گندم کی کاشت کے قابل نہ رہنے والی زمین پر فصل دے سکتا ہے، جن زمینوں پر فی ایکڑ کاشت کا تناسب 5 سے 6 من فی ایکڑ ہو، وہاں اس کی فی ایکڑ پیداوار 20 سے 40 من تک ہوسکتی ہے جبکہ یہ نیا بیج کسانوں کیلئے مہنگا بھی نہیں۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا کہ ہر کاشتکار نیا بیج آسانی سے استعمال کرسکے گا۔ پاکستان کیلئے تحفظِ خوراک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ ملکی معیشت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ تحفظِ خوراک کیلئے اٹامک انرجی کمیشن کے سائنسدان دن رات محنت کر رہے ہیں۔

Related Posts